We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے خلاف بلا تفریق و امتیاز احتساب ہوگا، فیاض الحسن چوہان

کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے خلاف بلا تفریق و امتیاز احتساب ہوگا، فیاض الحسن چوہان

یوتھ فیسٹیول میں جعلی ایوارڈز بانٹنے والوں کو عمران خان پر تنقید زیب نہیں دیتی، صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر رانا مشہود کے عمران خان اور پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث حیرت ہے کہ رانا مشہود جیسے لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی کو اخلاقیات کادرس دے رہے ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہودآجکل (ن) لیگ کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں ان کے زیر سایہ یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی۔ جعلی یوتھ ایوارڈز دئے گئے جن کو بین الاقوامی آرگنائزیشن نے بھی جعلی قرار دیا۔ جس پر ان لوگوں کو تو گھر سے باہر بھی نہیں نکلنا چاہئے تھا۔ نا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی عوام دوست اور غریب نواز پالیسیوں پر تنقید کریں۔حمزہ شہباز کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے پیٹ میں درد تو اٹھنا ہی ہے۔ احتساب کا کدو جب بھی کٹے گا سب میں بٹّے گا۔ حمزہ شہباز جو چاہے کر لیں حصہ بحساب جثہ کے اب بخشے تو بہر حال نہیں جائیں گے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا مشہود صاحب یا (ن) لیگ کے کسی رکن اسمبلی کو یہ جرات نہیں ہونی چاہئے کہ وہ عمران خان یا کسی پر بھی کرپشن کے حوالے سے انگلی اٹھائیں۔ آج رانا مشہود صاحب کو میری باتیں بری لگتی ہیں کیا وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ساری دنیا نے ان کی وہ ویڈیو دیکھ رکھی ہے جس میں وہ خادم اعلی کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کِک بیکس کا مطالبہ کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری میں حمزہ شہباز اور ان کے فرنٹ مین کے طور پر رانا مشہود نے خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا تھا۔ دس سال تک پولٹری انڈسٹری اس مافیا کے کنٹرول میں رہی ہے۔ اس لئے دونوں حضرات نے ککڑی مافیا کے نام سیشہرت پائی۔ یہ کیا کسی پر کرپشن کے حوالے سے الزام لگائیں گے جن کی اپنی شہرت سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com