We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرپشن و بدعنوانی کے خلاف نیب سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے، شہزاد سلیم

کرپشن و بدعنوانی کے خلاف نیب سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے، شہزاد سلیم

پلی بارگین کو مک مکا کہا گیا ، جبکہ یہ کامیاب ماڈل ہے جس سے کم وقت میں لوٹی گئی مکمل رقم برآمد کروائی جا تی ہے
آج ہر کوئی چاہتا ہے کہ احتساب ہو اور بھرپور ہو لیکن فر ق صرف اتنا ہے کہ کوئی اپنا احتساب نہیں چاہتا
نیب بہشتی دروازہ نہیں کہ ملزم نکلنے کے بعد آزاد ہو گیا ،مزید شواہد حاصل ہوں تو ملزم کے خلاف دوبارہ کارروائی کی جائے گی
نیب لاہورکے زیرِ اہتمام سالانہ انسدادِ بد عنوانی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل کا خطاب
لاہور(یو این این) قومی احتساب بیورو لاہور کیجانب سے عالمی انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ صوبائی کیبنٹ کے ممبران، پنجاب کی متعدد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور دیگر طبقہِ فکر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم صاحب نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر پوری دنیا میں یومِ انسدادِ بدعنوانی کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ نیب پاکستان میں بد عنوانی کے خلاف سب سے اہم ادارے کے طور پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جو تین سطحی طریقہ کار پر مشتمل ہے جس میں آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی بنیاد پر اقدامات سرانجام دئیے جاتے ہیں۔جن کا بنیادی مقصد نئی نسل کی اصلاح و تربیت کے علاوہ بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔بدعنوانی و کرپشن کو کسی بھی ملک و قوم کیلئے ایسا ناسور تصور کیا جاتا ہے جو پھیل جائے توکم و بیش پورا معاشرہ تباہی کے دہانے پر آ کھڑا ہوتا ہے اور بد قسمتی سے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ناسور آج ہمارے معاشرے کو آلودہ کرنے میں کسی حد تک کامیاب بھی رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن و بدعنوانی کے خلاف نیب آج ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔ چیئر مین نیب کی اختیار کردہ ’احتساب سب کیلئے‘ کی پالیسی اس کی زندہ مثال ہے۔ آج کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ کرپشن زدہ بڑے بڑے برج احتساب کی چَکی کی نظر نہیں ہو رہے۔ وہ زمانہ ماضی کی داستاں ہو گیا جب احتساب ایک پٹواری سے شروع ہوتا اور کسی معمولی سرکاری افسر تک پہنچ کر ہی دم توڑجاتا۔ الحمدللہ! میں بڑے فخر سے یہ بات آج اس فورم پر کہہ رہا ہوں کہ چیئر مین نیب کی ہدایت کے مطا بق ’فیس نہیں کیس‘ کی پالیسی پر پوری طرح گامزن ہے ہمارے سامنے فوقیت صرف ’ پاکستان، پاکستان کی عوام‘ اوران کے مفاد ہیں۔ آج ہر کوئی چاہتا ہے کہ احتساب ہو اور بھرپور ہو لیکن فر ق صرف اتنا ہے کہ کوئی اپنا احتساب نہیں چاہتا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شریف آدمی کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کسی کے خلاف کیس بنے گا تو بنا دیں گے نہیں بنے گا تو بند کر دیں گے۔نیب کی خواہش ہے کہ معاشرے سے بدعنوانی کا فوری خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پلی بارگین کو کبھی مک مکا کہا گیا تو کبھی کچھ اور جبکہ پلی بارگین ایک کامیاب ماڈل ہے جس کے ذریعے کم از کم وقت میں ملزمان سے لوٹی گئی مکمل رقم برآمد کروائی جا تی ہے پلی بارگین قانون کو یورپی طرز پر اپنایا گیا ہے جس کی توثیق معزز جج صاحبان کرتے ہیں جتنے شواہد حاصل ہوں اتنی ہی برآمدگی ہو سکتی ہے کسی کی خواہش کے مطابق اور ثبوتوں کے بغیر وصولی کیسے کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو ئی بہشتی دروازہ نہیں کہ جو ملزم نیب سے نکلنے کے بعد آزاد ہو گیا مزید شواہد حاصل ہوں تو ملزم کے خلاف دوبارہ بھی کارروائی کی جائے گی۔ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ کبھی چیئر مین نیب کو تنقید کو نشانہ بنایا گیا اور کبھی ڈی جی نیب کو برا بھلا کہا گیا۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم صاحب نے نیب لاہور کی کرپشن و بدعنوانی کے خلاف اٹھائے گئے چند اقدامات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف جنوری 017 سے اب تک نیب لاہور کرپٹ عناصر سے 6 ارب 62 کروڑ روپے برآمدکرواچکا ہے جبکہ اسکے علاوہ اِن ڈائریکٹ (in-direct) ریکوری کی صورت میں بھی 5 ارب 33کروڑ مالیت کی وصولی کی جاچکی ہے جو نیب کی تاریخ میں کسی بھی ریجن کی آج تک ریکارڈ ریکوری ہے۔ چند اہم کیسز کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمان سے خطیر رقوم نیب قانون کی شک پلی بارگین کے زریعے ہی وصول کی گئیں جو مندرجہ زیل ہیں:
(1)۔ فیروزپور سٹی کیس ۔ ریکوری 2ارب 22کروڑ
(2)۔ ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کیس۔ ریکوری 61 کروڑ 90 لاکھ
(3)۔ ایلیٹ ٹاؤن کیس۔ ریکوری 36 کروڑ
(4)۔ پنجا ب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس۔ریکوری 36 کروڑ 70 لاکھ
(5)۔ ہوم لینڈ ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کیس۔ ریکوری 27 کروڑ 20لاکھ
(6)۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیس۔ ریکوری 10کروڑ
(7)۔ لاہور پارکنگ کمپنی کیس۔ ریکوری 8کروڑ
(اِن ڈائریکٹ ریکوری )
(1)۔ خیابانِ امین ہاؤ سنگ سوسائٹی کیس ۔ 4 ارب 50کروڑ ر وپے کے پوزیشن لیٹرز (possession letters)
(2)۔ نیشنل بینک مین برانچ لاہور۔ 83کروڑ 80 لاکھ
اسکے علاوہ 50 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے کیسز نیب لاہور میں ابھی زیرِ تفتیش ہیں جنہیں انشاء اللہ جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے نیب افسران پوری کمٹمنٹ (commitment) کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران نیب لاہور کیجانب سے کرپشن کے الزام میں 467 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ نیب لاہور میں 2017سے اب تک 300کرپشن کیسز کی انکوائریاں شروع کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 302 انکوائریوں کو مکمل کیا گیا اسکے علاوہ 125 تحقیقات کا آغاز کیا گیا جبکہ (بیک لاگ کو کلیئر کرتے ہوئے) ہم نے 144 تحقیقات کو منتقی انجام تک پہنچایا۔ علاوہ ازیں دو سال کے دوران نیب لاہور کیجانب سے کرپشن کیسز کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 87کرپشن ریفرنسز احتساب عدالت کے روبرو داخل کیے گئے جبکہ اس دوران کم و بیش 50 ریفرنسز پر فیصلہ کیا گیا۔ اس اعدادوشمار کی رو سے انتہائی اہم نیب لاہور کا ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب 70 فیصد سے زا ئد رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اپنے قیام سے اب تک مجموعی طور پر 297 ارب روپے ملزمان سے برآمد کر وا کر حکومتی خزانے میں جمع کروا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کو سزائیں دلوانے کے علاوہ عوام کی لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ نیب ایک عظیم مقصد کے لیے کام کر رہا ہے۔ موجودہ حکومت بھی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کامیابی تب ملے گی جب طاقتور کا احتساب پہلے اور کمزور کا بعد میں ہو گا۔ انہوں نے نیب کیجانب سے کرپشن و بدعنوانی کے خلاف آگاہی اوراس کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ آخر میں مختلف نوعیت کے مقابلہ جات میں جیتنے والے طلباء و طالبات کوڈی جی نیب کیجا نب سے کیش پرائز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ بعد ازاں طلباء و طالبات کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش کی گئی جسکا افتتاع بدستِ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کیاگیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com