We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کرپشن فری پاکستان کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے دی، چیئرمین نیب

کرپشن فری پاکستان کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے دی، چیئرمین نیب

لاہور (یو این این )چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور بیورو کے دورہ کے دوسرے روز ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے ڈائریکٹرز کے ہمراہ مختلف کیسز پر جامع بریفنگ دی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے دی ہے، نیب کی آپریشنل پالیسی تین لیولز کمپلینٹ ویری فکیشن, انکوائری اور انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو 2017 کی نسبت اس سال دگنا شکایات موصول ہوئی ہیں جو عوام کا نیب کی طرف زیادہ رجحان عوام کے نیب پر اعتماد کا ضامن ہے ،نیب افسران مکمل دلجوء کیساتھ تمام تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔پلڈاٹ رپورٹ کیمطابق دیگر اداروں کی نسبت نیب کو 42 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل رپورٹ کیمطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 126 سے 116 ویں نمبر پر آچکا۔چیئرمین نے کہا کہ سارک ممالک کیلئے پاکستان رول ماڈل کا کردار ادا کر رہا ہے، مشال پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے شمارات پاکستان کو 102 سے 99ویں نمبر پر ظاہر کر رہے ہیں۔نیب میں پروفیشنل کوتاہیوں پر قابو پایا گیا ہے، نیب کے آپریشنل، پرازیکیوشن، اور اویئرنیس ونگز میں قابل قدر بہتری آرہی ہے، انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ اویئرنیس ونگ پر بھی بھرپور توجہ ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نئی نسل کی اصلاح پر بھرپور توجہ مرکوز ہے ، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات سے ملک میں بہتری واضح ہے جو جاری رہے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com