We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کراچی میں ملازم نے واجبات نہ ملنے پر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا

کراچی میں ملازم نے واجبات نہ ملنے پر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا

کراچی(یو این این)شہر قائد میں واقع نجی کمپنی میں ایک ملازم نے اپنے واجبات نہ ملنے پر ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے خودکش دھماکے کی دھمکی دے دی۔کراچی سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازم سلیم شہزاد نے اسلحے کے زور پر کمپنی کے دیگر ملازمین کو یرغمال بنالیا اور ان کی رہائی کے عوض کمپنی سے اپنے واجبات مانگ لیے۔ملازم شہزاد نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کو دھماکے سے اڑا لے گا کیوں کہ اس کے پاس بارود سے بھرا بیگ موجود ہے۔فیکٹری ملازم کا شکوہ ہے کہ دوماہ پہلے میں کمپنی میں زخمی ہوا تو مالک نے علاج کرانے کے بجائے مجھے نوکری سے نکال دیا اور ساتھیوں نے میرا ساتھ دینے کے بجائے چپ سادھ لی، میں نو ماہ سے کمپنی میں ملازم ہوں، بہن کی شادی ہے لیکن دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ملزم کی جانب سے دیگر ملازمین کو یرغمال بنائے جانے پر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا ہوا ہے جب کہ ملزم نے ایک ویڈیو بیان بناکر جاری کیا ہے جس میں اس نے اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ملزم نے 8 تا 10 افراد کو یرغمال بنایا ہے جس سے بات چیت کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاہم ملزم نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے بات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com