We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کراچی : خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی : خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی(یو این این)شہر قائد کے ایک اور شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ خاتون اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم سے لاعلم رہیں۔تفصیلات کے مطابق فالودہ فروش اور فیکٹری مزدور کے بعد کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کی رہائشی ایک خاتون ثروت زہرا کے جعلی بینک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، زہرا نامی خاتون ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اکاؤنٹ بند ہونے پر متعلقہ بینک سے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ ایف بی آر کی درخواست پر میرا اکاؤنٹ سیز کردیا گیا ہے۔ایک کروڑ10لاکھ روپے ٹیکس نہ بھرنے پر میرا اکاؤنٹ بند کیا گیا، متاثرہ خاتون نے کہا کہ نوکری پیشہ ہوں11ملین روپے ٹیکس کہاں سے دیتی؟ ثروت زہرا نے بتایا کہ اپنی تنخواہ اے ٹی ایم کے ذریعے نکالتی ہوں مجھے بینک سے پتہ چلا کہ میرا ایک اور اکاؤنٹ بھی ہے جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com