We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت اگائی گئی سبزیات کی خصوصی دیکھ بھال کریں، ترجمان زراعت پنجاب

کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت اگائی گئی سبزیات کی خصوصی دیکھ بھال کریں، ترجمان زراعت پنجاب

لاہور(یو این این )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت لگائی گئی سبزیوں کی بہتر دیکھ بھال سے بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال بروقت کریں اگر ممکن ہو سکے تو بذریعہ ڈرپ اریگیشن کریں۔ سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بند نہ کریں تاکہ ٹنل کے اندرگیس پیدا ہو کر نقصان نہ پہنچائے۔ دن کے وقت تقریباً صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھا جائے تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو جو کہ بیماریوں کا موجب بنتی ہے اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا (Exhaust Fan) لگا دیں تاکہ بے جا نمی کو خارج کیا جائے اور درجہ حرارت مناسب رکھا جاسکے۔ کوشش کریں کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بیلوں والی سبزیوں میں نر اور مادہ پھول الگ الگ ہوتے ہیں اس لیے اس میں اخلاط نسل خود بخود نہیں ہوتا لہٰذا کاشتکاریہ کام ہاتھ سے کریں اور ٹنل کے پلاسٹک اتارنے تک اس عمل کو جاری رکھیں کیونکہ پلاسٹک اتارنے کے بعد یہ کام مکھیاں سرانجام دیتی ہیں۔ پودوں کی دیکھ بھال کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کا بھی خاص خیال رکھیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار ٹنل ٹیکنالوجی کے تحت اگائی گئی سبزیوں کی دیکھ بھال سے زیادہ منافع کما سکتے ہیں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com