We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کاشتکاروں میں مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

کاشتکاروں میں مڈھوں کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

200 سے زائد افراد کے خلاف دفعہ ۔ 144 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے، اجلاس میں بریفنگ
لاہور (یو این این )دھان کی فصل کی صورتحال اور اس کی آف سیزن منجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقاتی ادارہ برائے دھان کالا شاہ کاکو میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) نے کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) نے کہا کہ فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہے۔ سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگائے جانے کے متعلق کاشتکاروں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے والے واقعات کو مانیٹر اور اس کی رپورٹنگ کر رہا ہے اور اب تک صوبہ بھر میں ان واقعات میں ملوث200 سے زائد افراد کے خلاف دفعہ ۔ 144 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے۔د امسال فیلڈ اسسٹنٹس روزانہ کی بنیاد پر دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات کو مانیٹر کررہے ہیں اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر(ایم اینڈ ای) اوراپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر کو ارسال کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ کاشتکاروں کو آگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔دھان کے مڈھوں سے اٹھنے دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کی مدد سے باقیات کو زمین میں ملا دیں۔اس موقع پر ماہرین نے دھان کی آف سیزن منجمنٹ سے متعلقہ محکمانہ کوششوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com