We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا دوسرا اجلاس ، پنجاب سیلز ٹیکس سروسز رولز 2014 اور پنجاب ریکوری رولز 2012 کی منظوری

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا دوسرا اجلاس ، پنجاب سیلز ٹیکس سروسز رولز 2014 اور پنجاب ریکوری رولز 2012 کی منظوری

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز منعقدہوا۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پنجاب سیلزٹیکس سروسز رولز2014پنجاب ریکوری رولز2012 کی منظوری دی۔۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گورنمنٹ پنجاب رولز آف بزنس2011میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پی اینڈ ڈی کے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت پی اینڈ ڈی کو بورڈ سے تبدیل کرکے محکمہ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے کنوئنرلیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اکرم ہوں گے جبکہ ممبران میں انجینئر جواد سلیم ، ڈاکٹر نیلم ناز ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور سیکرٹری انڈسٹریز شامل ہیں۔کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈز کے ممبران کی تعداد21سے کم کرکے 15کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن یاسر ہمایوں سرفراز ، صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری لاء بھی شریک ہوئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com