We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی پی او کرک کا ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے ماہانہ اجلاس میں شرکت

ڈی پی او کرک کا ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے ماہانہ اجلاس میں شرکت

کرک(یو این این)ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کرک کے ماہانہ اجلاس میں ڈی پی او کرک افتخا ر الدین نے شرکت کرتے ہوئے پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ اس موقع پرڈی پی او کرک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواہ پولیس کا منشور اور وژن عوام کی خدمت کرنا اور ان کودہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے۔ محکمہ پولیس کا ہر ایک ملازم عوام کا محافظ اور خادم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سہولت کیلئے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اور ساتھ ہی کمیونٹی پولیسنگ کو دوبارہ فعال کرنا بھی زیر غور ہے جس سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں کیونکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہونے میں کمیونٹی پولیسنگ معاون ثابت ہوگا۔ڈی پی او کرک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری سرچ آپریشنز میں اب تک متعدد ملزمان قانو ن کے کٹہرے میں لائیں گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرک کے امن وامان کو برقرار رکھنے اور جرائم پر کنٹرول پانے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید خان اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے انچارج نصیر بھی موجود تھے۔کمیشن کے چیئرمین اور ممبران نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا ۔اور پولیس کی کارکردگی باالخصوص جنرل الیکشن میں پولیس کی غیر جانبداری کی کافی تعریف کی او رفرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے پر ڈی پی او کو مبارک باد دی ۔ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین نے ڈی پی او کرک کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی گزارش کی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com