We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی پی او کرک نے استحکام امن ،جرائم کے سدباب کے حوالے سے ضلعی پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا

ڈی پی او کرک نے استحکام امن ،جرائم کے سدباب کے حوالے سے ضلعی پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا

کرک(یو این این)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخا رالدین نے استحکام امن ،جرائم کے روک تھام اور سد باب کے حوالے سے ضلعی پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کیا۔ اجلا س میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او ز نے شرکت کی ۔اجلا س میں ڈی پی او کرک نے علاقائی دفاع ، امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے ،جرائم کی شرح ومجرمانہ سرگرمیوں کے روک تھام او رسد باب کے متعلق ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون وانصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ حدود میں جرائم پیشہ عناصراور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے معاشرے کے استحکام امن اور مفاد عامہ کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان پر زمین تنگ کردیںاور ایسے عوامل کو جرائم چھوڑنے یا پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کریں ۔ اور بغیر کسی دباﺅ یا پریشر ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں اہم سرکاری اور پرائیوٹ مقامات کی سیکورٹی کا خیال رکھتے ہوئے غیر رجسٹر کرایہ داروں سمیت غیر رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائیں ۔ ڈی پی او کرک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی پاسداری کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام والدین اپنے نوجوان بچوں کے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی جلد از جلد قانونی دستاویزات بنوا کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے منع کریں۔جبکہ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے ضلعی پولیس افسران کو یہ تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری سربراہی میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کیلئے کرک پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کو اپناشعار بنا کر پولیس افسران اور اہلکاران تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم کی ممکن مدد اور تعاون کی فراہمی کو یقینی بنادیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com