We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی جی پی آر افسران نے مسائل کے حل کیلئے ویلفیئر ایسوسی ایشن قائم کر لی

ڈی جی پی آر افسران نے مسائل کے حل کیلئے ویلفیئر ایسوسی ایشن قائم کر لی

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزآفیسرز ایسوسی ایشن کے عبوری عہدیداروں کا چناؤ ، شاہدہ ترین صدر ، ذوالفقار علی سیکرٹری نامزد
استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ افسران پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر سکیں
سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،ایسوسی ایشن کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا ،عبوری باڈی جلد باقاعدہ الیکشن کرائے گی ، ذرائع
لاہور(یواین این )ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ہیڈ کوارٹرزکے افسران نے مسائل کے حل کیلئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزآفیسرز ایسوسی ایشن (DGPROA)قائم کر لی ہے ، ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی تشکیل دیدی گئی ہے جو جلد ہی ایسوسی ایشن کے باقاعدہ انتخابات کروائے گی ۔ ذرائع کے مطابق تنظیم کا باقاعدہ تاحال نہیں کیا گیا تاہم دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جس میں رولز اینڈ ریگولیشن اور ایسوسی ایشن کے مقاصد کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ایسوسی ایشن کی تشکیل کا بنیادی مقصد افسران کی ویلفیئر اور ان کے بنیادی مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ ہے تاکہ ڈی پی آر افسران اپنے پیشہ وارانہ فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ۔ایسوسی ایشن افسران کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دے گی تاکہ افسران پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر سکیں ، اس مقصد کیلئے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کرایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن نے اس امر کی وضاحت کر دی ہے کہ ایسوسی ایشن خالصتا پیشہ وارانہ امور کیلئے قائم کی گئی ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ایسوسی ایشن کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا ۔ ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی 16 رکنی عبوری باڈی میں جن عہدیداروں کونامزد کیا گیا ہے ان میں صدر شاہدہ ترین (ڈپٹی ڈائریکٹر) ، نائب صدر چوہدری محمد طاہر (ڈپٹی ڈائریکٹرملتان ڈویژن) جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی (ڈپٹی ڈائریکٹر) ، فنانس سیکرٹری مقبول احمد ملک (ڈپٹی ڈائریکٹر) شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے 12 ممبران میں حامد جاوید (ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی ) ، سبحان علی (ڈپٹی ڈائریکٹرفیصل آباد) ، تنویر خالد (ڈپٹی ڈائریکٹرسرگودھا ڈویژن ) ، طارق اسماعیل (ڈپٹی ڈائریکٹربہاولپور ڈویژن) ، خورشید جیلانی (ڈپٹی ڈائریکٹرساہیوال ڈویژن) ، ارم سلیم( انفارمیشن افسر ملتان ڈویژن ) ، سید وقار نقوی ( انفارمیشن افسر گوجرانوالہ ڈویژن )، محمد شہزاد ( انفارمیشن افسرڈی جی خان ڈویژن )، عابد علی سلیمی ( انفارمیشن افسرلاہور ڈویژن )، امتیاز الحسن ( انفارمیشن افسر ہیڈکوارٹرز ) ، اوسامہ محمود( انفارمیشن افسر ہیڈکوارٹرز )عامر رفیق بٹ ( انفارمیشن افسر ہیڈکوارٹرز )شامل ہیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com