We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(یواین این )ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب آفیسرز ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ ترین اور سیکرٹری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پریس کلب میڈیا کمیونٹی کی واحد تفریح گاہ ہے جس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی بنیادی ضرورت ہے اور ہم قوی امید کرتے ہیں کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کمیونٹی کی ویلفیئر کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے ۔ ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ماضی میں بھی اعلیٰ عہدوں پر منتخب ہو کر کلب کی خدمت کرتے رہے ہیں اور حالیہ انتخابات میں کامیابی اس امر کی متقاضی ہے کہ وہ لاہور پریس کلب کو صحیح معنوں میں ایک میڈیا کمیونٹی کیلئے ویلفیئر کلب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے جہاں پر صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر صحافی عناصر سے بھی پاک کریں گے ۔ ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور تمام باڈی کو اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن لاہور پریس کلب کے ساتھ پیشہ وارانہ روابط کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں میڈیا کمیونٹی کو دشواری پیش نہ آئے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com