We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور (یو این این)سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کےلئے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 12 اکتوبر کو ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں، سپریم کورٹ نے کیس کے لئے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔اسد کھرل نامی شہری نے ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے کہا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں اور ایسے بیانات سامنے آئے ہیں جس سے ہم مطمئن ہیں کہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کرپشن ہے اور دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ شہباز شریف نے دوسروں کو فائدہ پہنچایا، ان کے خلاف اس مہینے کے آخر تک ریفرنس فائل ہو جائے گا۔ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگادیا، کہتے ہیں ان کی ڈگری متنازع ہے، وہ اپنی ڈگری پیش کریں تاکہ ایچ ای سی سے تصدیق کرائی جاسکے،اگر وہ جعلی ڈگری سے ڈی جی نیب بنے ہیں تو احتساب ان کا بھی ہونا چاہیے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com