We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈیزیزفری زون سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا، وزیرلائیوسٹاک

ڈیزیزفری زون سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا، وزیرلائیوسٹاک

پاکستان ملائشیاء، روس اورچین میں لائیوسٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہوجائے گا، حسنین دریشک کا اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این )صوبائی سیکرٹریٹ میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کی۔سٹیرنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں سیکرٹری لائیوسٹاک محمداحسن وحید کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)، ایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ)،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)، ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، ڈائریکٹرجنرل(پروڈکشن)،FAOکے کنسلٹنٹ ڈاکٹرمحمد افضل اورڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا مقصد مویشیوں میں منہ کھربیماری کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیناتھا۔موجودہ حکومت لائیوسٹاک کو تمام متعدی اورغیرمتعدی بیماریوں سے پاک کرنے کاعزم کئے ہوئے ہے تاکہ مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پوراکیاجائے بلکہ اضافی پیداوارکے ذریعے برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ کمایاجاسکے۔ چونکہ وبائی امراض مویشیوں کی پیداواری صلاحیتوں کو بری طرح متاثرکرتے ہیں اس لئے امراض کاتدارک موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی لیے منہ کھرجیسی اہم بیماری کے خاتمہ کے لیے بذریعہ ویکسی نیشن حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورصوبہ بھرمیں ڈیزیزفری زونزبنائے جارہے ہیں جن کاآغاز بہاولپورڈویژن سے کیاجائے گاتاکہ لائیوسٹاک کوبیماریوں سے محفوظ کرکے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ لائیوسٹاک فارمرز کی معاشی حالت کو بھی بہترکیاجاسکے۔ میٹنگ کے شرکاء کو سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد احسن وحید نے بتایاکہ منہ کھرکے خلاف ویکسی نیشن مہم کو موثر بنایاجارہاہے ۔صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کہاکہ ڈیزیزفری زونز بنانے سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکے گانیز پاکستان ملائشیاء، روس اورچین کی دودھ اورگوشت کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں شامل ہوجائے گا۔ منہ کھربیماری کے تدارک کے لیے مختص فنڈز کاتذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 60فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں جبکہ 40فیصد فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجارہاہے نیزیہ ویکسینیشن FAOاور محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین کی زیرنگرانی کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد احسن وحید نے بیماریوں کے مؤثرتدارک کے لئے محکمانہ حکمت عملی کاتذکرہ کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ PPR(کاٹا) بیماری کاخاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں پہلے فیز میں جنوبی پنجاب کو منہ کھراورPPR(کاٹا)سے پاک کیاجائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com