We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو کی 3 ماہ گزرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی

ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو کی 3 ماہ گزرنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی

لاہور ( قیصر مغل ) حکومت پاکستان 3 ماہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی نہ کر سکی ، 17 اکتوبر 2018 کو سابق ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو امتیاز تاجور اپنی مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے تھے جس کے بعد تاحال حکومت پاکستان ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتی نہیں کر سکی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ نیب اس وقت جنگی بنیادوں پر میگا کرپشن کیسز سے نبرد آزما ہے لیکن کلیدی پوسٹ پر کوئی تعینات نہیں ، ایک طرف حکومت بلا امتیاز اور بلا تعطل احتساب کے نعرے لگا رہی ہے لیکن دوسری طرف اسی احتساب کا پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ادارے میں کلیدی پوسٹ پر 3 ماہ سے تعیناتی نہیں ہو سکی جس سے حکومت کی احتسابی عمل کے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے جو زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نیب میں بھی انتہائی قابل اور اعلیٰ ترین افسران موجود ہیں جن سے کام نہ لے کر انہیں ضائع کیا جا رہا ہے ، اگر حکومت حقیقی احتساب چاہتی ہے تو سفارش یا ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرے تاکہ احتسابی ادارے کے اندر بھی احتساب کا عمل شروع کیا جا سکے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com