We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈومیسٹک کرکٹ؛ ’’نوٹوں‘‘ کی بہار سے پلیئرز کے چہرے کھل اٹھے

ڈومیسٹک کرکٹ؛ ’’نوٹوں‘‘ کی بہار سے پلیئرز کے چہرے کھل اٹھے

لاہور(یو این این)ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی’’نوٹوں‘‘ کی بہارسے پلیئرز کے چہرے کھل اٹھے۔قائد اعظم ٹرافی میں شریک کرکٹرزکی میچ فیس میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے25 سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی، ون ڈے ٹورنامنٹ میں 20 کے بجائے 25 ہزار، ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 24 ہزار کی جگہ بجائے 30 ہزار روپے فی کس ملیں گے، پاکستان کپ ون ڈے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ہر کھلاڑی کو 30 کے بجائے 35 ہزار دیے جائیں گے۔قائد اعظم ٹرافی کی انعامی رقم 44 لاکھ سے بڑھا کر 54لاکھ ، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی 8لاکھ اضافے کے ساتھ 57 لاکھ کردی گئی،نئے پیکیج کے تحت قائد اعظم ٹرافی اور فرسٹ کلاس ایک روزہ ٹورنامنٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہر پلیئر کو بشمول ڈیلی الاؤنس 91 ہزار روپے حاصل ہونگے، سیزن شروع ہونے کے بعد پی سی بی کو کیلنڈر جاری کرنے کا خیال بھی آگیا، بارش زدہ 3 روزہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ مکمل ہوچکا، انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے یکم اگست سے جاری ہے،قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور ون ڈے ایونٹ یکم ستمبر سے 8 دسمبر تک ہوگا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 10 سے 25 دسمبر تک شیڈول ہے۔پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ 2سے14اپریل تک فیصل آباد/ملتان میں سجے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کیلنڈر 2018/19کا اعلان کر دیا، ایونٹس کی انعامی رقم اور کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، قائد اعظم ٹرافی میں شریک ہونے والے پلیئرز کی میچ فیس 25 سے بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی ہے، ون ڈے ٹورنامنٹ میں شریک پلیئرز 20 کی جگہ25 ہزار روپے وصول کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے پر ہر کھلاڑی کو فی میچ 24 ہزار کے بجائے 30 ہزار روپے ملیں گے، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 سے 35 ہزار کر دی گئی ہے۔قائد اعظم ٹرافی کی انعامی رقم 44 لاکھ سے بڑھا کر 54لاکھ روپے، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 49 لاکھ کے بجائے 57 لاکھ، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ اور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں سے ہر ایک کی انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ نئے مالیاتی پیکج کے تحت قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل ڈومیسٹک پلیئرز کی میچ فیس بشمول ڈیلی الاؤنس 91 ہزار روپے ہو گی، قائد اعظم ٹرافی اور ون ڈے ایونٹس میں 15 رکنی اسکواڈ کے بنچ پر بیٹھنے والے 4 کھلاڑی بشمول ڈیلی الاؤنس 34 ہزار 750 روپے کے حقدار ہوں گے۔ڈومیسٹک ایونٹس کا جو شیڈول جاری کیا گیا ان میں میں سے ایک 3 روزہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ یکم سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف میدانوں پر پہلے ہی مکمل ہوچکا، بیشتر مقابلے بارش سے متاثر بھی ہوئے، دوسرا یکم اگست سے کراچی، راولپنڈی/اسلام آباد میں شروع ہونے والا انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ ہے جو 28 اگست کو ختم ہو گا، 3 روزہ انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے 9 اکتوبر تک سندھ/پنجاب کے وینیوز پر جاری رہے گا، پینٹنگولر انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کپ 21 سے 27اکتوبر تک ملتان میں شیڈول ہے۔یکم ستمبر سے 8 دسمبر تک ہونے والی قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچزمختلف میدانوں پر جاری رہیں گے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 10 سے 25 دسمبر تک کراچی میں ہوگا، آئندہ سال یکم سے 20 جنوری تک شیڈول ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے کے میچز مختلف شہروں میں ہوں گے، پاکستان ون ڈے کپ کیلیے 2 تا 14 اپریل فیصل آباد/ملتان میں میدان سجے گا، قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے مقابلے 16 اپریل تا 15 مئی سندھ/پنجاب کے وینیوز پر ہوںگے، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز 16 اپریل تا 7 مئی سندھ/پنجاب کے مختلف شہروں میںکھیلے جائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com