We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈرائیونگ سعودی خواتین کے حقوق کے ضمن میں سب کچھ ہے اور نہ مختتم : شہزادی ریما

ڈرائیونگ سعودی خواتین کے حقوق کے ضمن میں سب کچھ ہے اور نہ مختتم : شہزادی ریما

ریاض (یو این این)سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ، انھیں اسٹیڈیموں میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ،انھیں کاریں چلانے کا حق دیا گیا ہے لیکن ڈرائیونگ کا حق ہی خواتین کے حقوق کے ضمن میں سب کچھ ہے اور نہ ان کے تمام حقوق اس پر ختم ہوجاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی خواتین سے متعلق سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ان میں ایک تو یہ ہے کہ ایک عورت خود کو گھر میں محفوظ سمجھے اور دوسرا مردوں کی بالادستی والے معاشرے میں وہ بھی اپنا کوئی کیرئیر اپنا سکے۔انھوں نے کہا کہ ’’ گھریلو تشدد ایک اہم مسئلہ ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں‘‘۔انھوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی یہ کوشش کررہی ہے کہ صحت مند آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ سعودی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں،ورزش کریں۔شہزادہ ریما کا کہنا تھا کہ حجاب اوڑھنے والی خواتین کے لیے سیاہ رنگ کا برقع اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگا۔تین کمپنیاں پہلے ہی ایتھلیٹ خواتین کے لیے عبایا تیار کررہی ہیں۔ دو مزید سائیکلنگ کے لیے بھی بنا رہی ہیں اور اب اس لباس میں بھی جدت آئے گی۔ سعودی عرب نے 2016ء میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں چار خواتین کو ’’وائیلڈ کارڈ‘‘ انٹری کی بنیاد پر حصہ لینے کے لیے بھیجا تھا کہ انھیں تب خوشی ہوگی جب ایک سعودی کھلاڑی اپنے میرٹ کی بنیاد پر اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے جائے گی۔تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com