We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چین کے دورے کے بعد اندازہ تھا کچھ نہ کچھ ہوگا‘

چین کے دورے کے بعد اندازہ تھا کچھ نہ کچھ ہوگا‘

اسلام آباد (یو این این )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے کامیاب دورے کے بعد ایسے واقعات کی اطلاعات تھیں،کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کوئی سرپرائز نہیں تھا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چینی دورے کی کامیابی کے بعد حکومت کو اندازہ تھا کچھ نہ کچھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اطلاع تھی کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جاسکتا ہے، یہ کوئی سرپرائز نہیں تھا، ہمیں بس یہ معلوم نہ تھا کہ حملہ کہاں ہوگا۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دورہ چین کے دوران جس طرح کے معاہدے ہوئے وہ خفیہ تھے اس بارے میں بتا نہیں سکتے تھے،دنیا کو اندازہ تھا کہ کتنے اہم معاہدے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خوف تھا کہ وہ طاقتیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں کچھ نہ کچھ کریں گی،پاکستان کو کمزور دیکھنے والوں کو پاک چین معاہدوں کی فکر تھی،اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں بھی دہشت گردی کا حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا،ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے چینی قونصل خانے اور اورکزئی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو باہر سے فیڈ کیا جارہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com