We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چین کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

تہران(یو این این)ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے حوالے سے چین نے اپنے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ بیجنگ جانب دارانہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعاون سے سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے اور چین کے قانونی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ چین کا یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس علان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جو کمپنیاں ایران کے ساتھ معاملات انجام دیں گی اْنہیں امریکا کے ساتھ تجارتی لین دین سے روک دیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ نے فیکس کے ذریعے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ بیجنگ ہمیشہ سے جانب دارانہ پابندیوں اور "لانگ آرم پالیسی” کا مخالف رہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com