We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند

چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند

اسلام آباد(یو این این) چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان پراعتماد کیا ہے۔ چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔ صحافی کے سوال پرچینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ یاؤجنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان متعدد بار اس امر کا اظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان کرپشن اور غربت کے خاتمے، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام حصوں کو فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com