We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چین نئی حکومت کیساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریگا،یاؤ جنگ

چین نئی حکومت کیساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریگا،یاؤ جنگ

اسلام آباد (یو این این )پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چین تحریک انصاف کی قیادت میں پاکستان کی آئندہ حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے۔جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان حقیقی دوست جبکہ چین پاکستان کی آئندہ حکومت اور پارلیمنٹ کیساتھ کام کیلئے تیار اور خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے اور چین نئی حکومت کیساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی جڑیں انتہائی گہری اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہیں، عمران خان کیساتھ ملاقات بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ملاقات تعمیری رہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی سفیر نے کہا کہ عمران خان کو تاحال دورہ چین کی دعوت تو نہیں دی لیکن دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے حکام اس پر کام کر رہے ہیں اور چینی حکومت عمران خان کا خیر مقدم کریگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com