We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چینی وزیر اعظم کی وزیر اعظم عمران خان کوٹیلی فون پر مبارک باد

چینی وزیر اعظم کی وزیر اعظم عمران خان کوٹیلی فون پر مبارک باد

اسلام آباد(یو این این) وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے چینی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ چین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ہر منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، اس دور میں پاک چین دوستی میں مزید استحکام آئے گا۔ نو منتخب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاک چین دوستی کو بلندیوں تک لے جائیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان رواں برس 17 اگست کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے اور 18 اگست کو ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com