We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(یو این این)چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود وفود کی سطح پر چینی وزیرخارجہ سے بات چیت کرینگے، نئی حکومت آنے کے بعد اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com