We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں پروونشل واٹر کنسرویشن کمیٹی قائم

چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں پروونشل واٹر کنسرویشن کمیٹی قائم

سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری ، ممبران میں محکمہ آبپاشی، بلدیات، صنعت و تجارت، کواپریٹوز، مائنز اینڈ منرلز اورماحولیات کے سیکرٹریز شامل
کمیٹی صوبہ میں پانی کے ضیاع کو روکنے ، اسکے باکفایت استعمال اور زیر زمین صاف پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق سفارشات تیار کریگی
لاہور (یو این این )حکومت پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں پروونشل واٹر کنسرویشن کمیٹی قائم کر دی، سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری جبکہ ممبران میں محکمہ آبپاشی، بلدیات، صنعت و تجارت، کواپریٹوز، مائنز اینڈ منرلز اورماحولیات کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز شامل کئے گئے ہیں ۔کمیٹی صوبہ میں پانی کے ضیاع کو روکنے ، اسکے باکفایت استعمال اور زیر زمین صاف پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق سفارشات تیار کریگی۔کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کے روز چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سروس سٹیشنز پر پانی کا ضیاع روکنے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے زیرزمین پانی کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق غور کیا گیا۔اجلاس میں بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے، مساجد، مزارعات پر پانی کی بچت کیلئے سب کمیٹیاں قائم کی گئیں ۔ اجلاس میں زیر زمین صاف پانی کو محفوظ بنانے ، پانی کے ٹیرف کا تعین کرنے، صنعتی یونٹس پرواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کیلئے بھی سب کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صاف پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،غیر ذمہ دارانہ استعمال سے بڑی تعداد میں صاف پانی ضائع ہوتا ہے، عوام میں پانی کی بچت کے حوالے سے شعور و آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو زیر زمین پانی کے تحفظ اور باکفایت استعمال سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ، چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ سروس سٹیشنز پر پانی کا ضیاع روکنے کیلئے انہیں ری سائیکلنگ پلانٹس کی تنصیب کا پابند بنایا جائے اورہدایت کی نئے سروس سٹیشنز کیلئے این او سی جاری نہ کئے جائیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com