We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب

چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب

اسلام آباد(یو این این)چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں مریضوں کو میسر سہولتوں اور بورڈز کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے کزن نوشیرواں برکی صوبے کے اسپتالوں کا نظام چلا رہے تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے خیبر پختونخواکے اسپتالوں میں ناقص انتظامات سے متعلق کیس کی سماعت کی تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا برا حال تھا، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سمیت کوئی مشین فعال نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر میں چائے بن رہی تھی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکا ٹراما سینٹر بھی فعال نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران خان کے کزن خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں صفائی تک نہیں کراسکے، تعلیم اور صحت کا بجٹ بھی پورا نہیں دیا جاتا، ممکن ہے آج ہی کسی اسپتال کا دورہ کروں۔ چیف جسٹس نے شوکت خانم اسپتال کے سربراہ فیصل سلطان سے کہاکہ ڈاکٹر صاحب اپنے جیسے لوگ پیدا کریں، آپ جیسے لوگوں کے آنے سے ہیلتھ سسٹم بہتر ہوگا۔ چیف جسٹس نے انھیں ہدایت کی کہ چیمبر میں آکر آگاہ کریں کہ اسپتالوں کو بہتری کیلیے کیاکرنا چاہیے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کا گورننس سسٹم بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نوشیرواں برکی عدالتی احکام پر عملدرآمد رکواتا رہا حالانکہ وہ چند دن کے لیے امریکا سے پاکستان آتا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com