We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چلڈرن ہسپتال میں‌دھواں‌دارسپورٹس گالہ کرکٹ ٹورنامنٹ

چلڈرن ہسپتال میں‌دھواں‌دارسپورٹس گالہ کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور(یو این این) چلڈرن ہسپتال لاہور میں سپورٹس گالہ کرکٹ ٹورنامنٹ،ٹورنامنٹ میں ٹوٹل دس ٹیموں نے میچ میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں کی دھواں دار انگز، تھنڈرایڈمن اورہاکس ڈاکٹر کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا۔تھنڈر ایڈمن ٹیم کے کپتان رانا شمشاد اورہاکس ڈاکٹر کے کپتان شاہد قاضی تھے۔ فائنل میچ میں تھنڈر ایڈمن ٹیم نے ہاکس ڈاکٹرکو 78 رنز سے شکست دے دی۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں ٹورنامنٹ کروانے میں محمد عاشق غوث چیرمین الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزآرگنایزیشن اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن،وائس چیرمین محمد کاشف، صدر حبیب اللہ خان،جنرل سیکرٹری فضل چشتی، آرگنائزر آصف حسین، اور سپورٹس آرگنائزرحمزہ فاورق،فرقان گجر، غلام رسول،و دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر مسعود صادق ڈین چلڈرن ہسپتال لاہور اورپروفیسر محمد سلیم میڈیکل ڈاریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہورتھے۔ جیتنے والی ٹیموں میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ نے انعامات تقسیم کئے۔اس طرح کے کھیل جسمانی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ڈاکٹر اور الایہڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ٹورنامنٹ کے منعقد ہونے میں انتظامیہ کے تعاون کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com