We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چرچو ں سمیت پارکوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور

چرچو ں سمیت پارکوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور

ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی سہولت کیلئے کرسمس بازار لگائے گی، مسیحی آبادیوں میں صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے، صالحہ سعید
پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ریوانڈ امجد ، کرتار پور لانگہ مثال ہے بھسیان سنگھ، ہولی و دیوالی پر بہترین انتظامات کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں پنڈت ڈاکٹر چاند
لاہور(یو این این )ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم، ہندو، سکھ، مسیحی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی سہولت کیلئے کرسمس بازار لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد سمیت دیگر مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے اور لاہور کے تمام چرچو ں سمیت پارکوں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔مسیحی برادری کی کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔ اس موقع پر ریوانڈ امجد عنائب نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے اقلیتی لوگ پوری طرح محفوظ ہیں۔خواجہ بشارت حسین نے کہا کہ مختلف مذاہب کے تہواروں کو مل جل کر منانا خوش آئین ہے۔ بھیسان سنگھ نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور کرتار پور لانگہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کی مثال ہے۔ اسطرح ہندو پنڈت ڈاکٹر چاند نے کہا کہ وہ ہولی و دیوالی کے تہواریوں پر بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com