We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی ڈی ایم اے پنجا ب 8 اکتوبرکو’’National Resilience Day‘‘ منائے گا

پی ڈی ایم اے پنجا ب 8 اکتوبرکو’’National Resilience Day‘‘ منائے گا

’’International Day for Disaste‘‘13 اکتوبر کو منایا جائے گا ،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم ا ے راشداحمد خان

لاہور(یو این این) 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی یاد میں پی ڈی ایم اے پنجاب صوبے بھر میں آفات سے آگاہی کا قومی دن آٹھ اکتوبرکوبطور ’’نیشنل ریزائلینس ڈے‘‘(National Resilience Day) منائے گا۔جبکہ انٹر نیشنل ڈے فار ڈیزاسٹرریڈیکشن(International Day for Disaster Reduction) تیرہ اکتوبر کو منایا جائے گا ۔اس عظم کا اظہار ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم ا ے راشد احمد خان نے پی ڈی ایم اے پنجا ب کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم ا ے راشد احمد خان نے کہا کہ ا س سال آفات سے آگاہی کا قومی دن ’’تیار پاکستان ‘‘کے تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیداکرنا ہے تاکہ مشکل کی گھڑی میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں اس سلسلے میں ناصر باغ سے ٹاؤن ہال تک آگاہی واک منعقد کی جائے گی اور صوبے بھر میں صبح آٹھ بجکر پچاس منٹ پربیک وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 8اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم ا ے راشد احمد خان نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ آفات سے آگاہی کا قومی دن پنجاب کے 36اضلاع میں منایاجائے گا اور اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں بھی آگاہی وا کس کا اہتمام کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com