We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی پی پی کے آغا سراج درانی اسپیکر اور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

پی پی پی کے آغا سراج درانی اسپیکر اور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی(یو این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر جب کہ ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی کی سربراہی میں شروع ہوا۔ جن کی نگرانی میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف مدمقابل تھے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے نتیجے میں آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ کاسٹ ہوئے، آغا سراج درانی کو 96 جبکہ جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے جب کہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے یونس سومرو نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ آغا سراج درانی سے ریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی نے حلف لیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ ڈالے گئے جس میں پیپلزپارٹی کی ریحانہ لغاری نے 98 جب کہ متحدہ اپوزیشن کی رابعہ اظفر کو 59 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ آغا سراج درانی نے دو مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ ان کے والد اور چچا بھی سندھ اسمبلی کے اسپیکررہ چکے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com