We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی ٹی آئی کے مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

پی ٹی آئی کے مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

پشاور(یو این این)تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر جب کہ محمود جان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی کامیاب قرار پائے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 کے ایوان میں 108 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے مشتاق غنی نے 81 جب کہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 ووٹ حاصل کیے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد پریذائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا نے نو منتخب اسپیکر مشتاق غنی سے اسپیکر کا حلف لیا جس کے بعد نو منتخب اسپیکر نے اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔ بعد ازاں نو منتخب اسپیکر مشتاق غنی کی سربراہی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے محمود جان 78 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ اپوزیشن کے جمشید موممند نے 30 ووٹ حاصل کیے، ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد محمود جان نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com