We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ مرتب کی، رفاقت گیلانی

پی ٹی آئی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ مرتب کی، رفاقت گیلانی

لاہور(یو این این ) صوبائی پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پیش کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنا عوام دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ مرتب کی ہے۔ حکومت کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیت میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران جلد اپنی موت آپ مر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان کی تیز رفتار معاشی ترقی پر اٹک گئی ہیں۔دنیا کو اب سی پیک منصوبہ کی اہمیت و افادیت معلوم ہورہی ہے۔پاک چین دوستی کو ہمیشہ اہمیت دی گئی ہے۔اور یہی دوستی اب اپنی نئی آن بان کے ساتھ طلوع ہو رہی ہے۔سی پیک منصوبہ میں اب کوئی بھی ملک دونوں ممالک کی رضا مندی کے بغیر شامل نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پاکستان کی تیز رفتار ترقی کو ہمیشہ منفی انداز میں دیکھ رہے ہیں اور ہر بار اس ترقی پر طنز و تنقید کو اپنا وطیرہ بنانے کو اپنا دانشورانہ ا قدام قرار دیتے ہیں۔اگر یہ لوگ واقعی ملک و قوم سے مخلص ہوتے تواس ترقی پر حکومت وقت کا ساتھ دیتے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com