We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی سی بی کی سالانہ ایوارڈز تقریب کراچی میں ہوگی

پی سی بی کی سالانہ ایوارڈز تقریب کراچی میں ہوگی

کراچی(یو این این)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سالانہ ایوارڈز کی تقریب کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے ہونے والی اس تقریب میں کھلاڑیوں کی مختلف چیزیں اور آٹو گراف وغیرہ کی نیلامی ہوگی۔گزشتہ سال ورلڈ الیون کے میچوں کے دوران پی سی بی ایوارڈز کی تقریب لاہور میں ہوئی تھی۔کراچی کی اس تقریب میں سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، امپائروں اور آرگنائزرزکو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ سال کے دوران مختلف فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی اس تقریب میں اپنی ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں بھی شرکاءکو آگاہ کریںگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل دوسرے سال اس تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔گزشتہ سال لاہور میں ہونے والی تقریب میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com