We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی ایچ اے اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی اختلافات ختم ، معاملات طے پاگئے

پی ایچ اے اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی اختلافات ختم ، معاملات طے پاگئے

وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیرِ صدارت اجلاس میں معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی

لاہور(یو این این)صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیرِ صدارت اجلاس جمعرات کے روز پی ایچ اے اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی کے وفد سے ملاقات کے دوران معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق معاملات طے پاگئے۔لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے پی ایچ اے کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر چیئرمن پی ایچ اے یاسر گیلانی نے جم دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمن پی ایچ اے یاسر گیلانی نے ضابطہ اخلاق کے چیدہ چیدہ نکات بھی وفد کے سامنے رکھے جن میں تمام جمنیزیمز میں ماہر ٹرینرز کی ہمہ وقت موجودگی، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد، ابتدائی طبی امداد اور سیفٹی کِٹ کی دستیابی، ممنوعہ ادویات اور سٹیرائڈز کے استعمال کی حوصلہ شکنی، مستحق ممبران کے ساتھ تعاون اور وقتاً فوقتاً معائنہ اہم ہیں۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے پی ایچ اے اور وزیرِ ہاؤسنگ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ مذکورہ جمنیزیمز عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیے گئے تھے لہٰذا فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا نہ ہی کوئی پابندی لگائی گئی ہے۔ اجلاس میں چیئرمن پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، ڈائریکٹر سپورٹس پی ایچ اے اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ مذکورہ جمنیزیم کے ریگولر معائنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے معاملات کو ترجیحاً حل کرنے اور سینیٹ انتخابات کے باوجود شرکت کرنے پر میاں محمود الرشید کا شکریہ ادا کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com