We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی ایس ایل کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیاکی جائے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب

پی ایس ایل کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیاکی جائے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب

لاہور (یو این این )یڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیرِ صدارت لاہور سول سیکرٹریٹ میں پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایل کے انتظامات کے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو بریف کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب احمد ، ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،چیف آپریٹنگ آفیسرپاکستان کرکٹ بورڈ سبحان احمد ،کرنل اشفاق احمد ، سینیئر جنرل منیجرپاکستان کرکٹ بورڈ ، کرنل آصف بٹ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی اوریونس بٹ سینئر منیجر سکیورٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرکت کی ۔ لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے انتظامات کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرکرنل سبحان احمدنے تفصیل کے ساتھ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بریف کیا۔پی ایس ایل میچز مارچ کو لاہور میں ہوں گے اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیاجائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران کومیچز کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا پنجاب خصوصاً لاہور میں کرکٹ کو بہت پسند کیاجاتا ہے اس لئے شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب حکومت لاہور میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی نافذ کرنے والے تمام ادارے پی ایس ایل کے دوران امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مکمل تعاون کریں گے ۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com