We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل

کراچی(یو این این)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 68 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا کر مکمل ہو گیااس دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب95 فیصد رہا۔ پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے 225 پروازیں چلائیں ۔ 28 ہزار سے زائد عازمین کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے جبکہ تقریباً 40 ہزار عازمین کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار4 سو، اسلام آباد سے 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار ایک سو اڑتالیس، لاہور سے 43 پروازوں کے ذریعے 13 ہزار 960، ملتان سے 19 پروازوں سے 4 ہزار571 ، فیصل آباد سے 7 پروازوں کے ذریعے 833 ، سیالکوٹ سے 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار708 اور پشاور سے 24 پروازوں سے 8 ہزار418 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر پی آئی اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپسی کے سفر میں حجاج کرام کرام کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع ہو گا جس کے دوران جدہ اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبرکو ہو گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com