We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پیغام یونین کا انتقامی کارروائیوں کیخلاف لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی کیمپ

پیغام یونین کا انتقامی کارروائیوں کیخلاف لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی کیمپ

لاہور(یو این این )لیسکو افسران کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں واپڈا پیغام یونین کے تقریباً 12نمائندوں کو معطل اور 2کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف پیغام یونین نے لیسکو چیف آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا اور کرپٹ ایکسین سمن آباد کو معطل کرنے اور پیغام یونین کے نمائندوں کو بحال کرنے کیلئے شدید نعرنے بازی کی ۔ مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم کا لیسکو افسران پر کوئی اثر نہ ہے ۔ لیسکو افسران ونام نہاد انجینئرز ایسوسی ایشن نے رشوت اور بھتہ خوری کا بازار گرم رکھا ہوا ہے۔ فیلڈ سٹاف کے نام پر خریدی گئی گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہیں جبکہ لائن سٹاف اپنی موٹر سائیکلوں پر ذاتی پٹرول خرچ کرکے صارفین کی شکایات کا ازالہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد انجینئرز ایسوسی ایشن اور ہائیڈور یونین گٹھ جوڑ دراصل کرپشن کو تحفظ دینے کا گٹھ جوڑ ہے ۔ جو ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ جہاں کہیں بھی لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے خلاف شکایات جاتی ہیں انجینئرز ایسوسی ایشن اپنے تحفظ کیلئے ہائیڈرو یونین کو استعمال کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور تمام اہم پوسٹوں پر سینئر کی بجائے جونیئر افراد کوجو انجینئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ہیںان کو تعینات کیا ہوا ہے۔انہوں نے لیسکو میں رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ -14ستمبر تک لیسکو کے تمام سرکلز اور ڈویثرن میں کرپٹ افسران کے خلاف اور مطالبات کے حصول کیلئے رابطہ مہم چلائی جائے گی اور اگر -14ستمبر تک پیغام یونین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو چیف آفس لیسکو کا گھیراﺅ کیا جائے گااور شدید احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین مستقل کیا جائے ،فیٹل حادثے میں شہید ہونے والے ملازمین کے ورثاءکو ایک کروڑ روپے دیا جائے اور ریٹائرمنٹ پر ملازم کے بچے کو بھرتی کیا جائے ۔ وہ لیسکو انجینئرز و افسران جو دس سال سے لیسکو میں تعینات ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ نیب اور ایف آئی اے ان کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کرے۔ احتجاجی مظاہرین نے ملک ولائت، یحییٰ گجر، ملک یوسف ، حاجی لیاقت، اصغر جٹ، شیخ حمید، عمران گجر، چوہدری یعقوب،شیخ حمید ،ساجد نواز نے خطاب کیا ۔ مظاہرین نے اس دوران ایکسین سمن آباد کے پتلے کو نذر آتس کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com