We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پیراگوئے نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کردیا

پیراگوئے نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کردیا

تل ابيب(یو این این)لاطینی امریکی ملک پیراگوئے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئس ایلبرٹو نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے علاقائی سفارتی کوششوں میں پوری تندہی کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیراگوئے کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیراگوئے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ پیرا گوئے نے ساڑھے تین ماہ قبل امریکا اور گوٹے مالا کے بعد اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا۔سفارت خانے کی منتقلی کے موقع پر افتتاحی تقریب میں پیراگوئے کے سابق صدر بھی موجود تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com