We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پیاف فاؤنڈر الائنس کی انتخابی مہم ، بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی

پیاف فاؤنڈر الائنس کی انتخابی مہم ، بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی

لاہور (یو این این ) لاہور چیمبر الیکشن2018 میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران نے لاہور کی 80 فیصد مارکیٹو ں صنعتی علاقوں اور کارپوریٹ ممبران سے ملاقاتیں مکمل کر لی ہیں جہاں سے انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانیاں مل چکی ہیں ۔جوں جوں الیکشن کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں الائنس کو صنعتی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کی طرف سے لنچ ،برنچ ،عصرانے اور ڈنر میں شرکت کا اصرار بڑھ رہا ہے ۔ الائنس پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس امیدواروں نے آج میکلوڈ روڈ سلائی مشین مارکیٹ اور میکلوڈ روڈ آٹو مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقاتیں کی جہاں تاجروں نے الائنس کو بھرپور حمایت کا یقین دلایامیکلوڈ روڈموٹرسائیکل مارکیٹ کے عیدیداران محمد جاوید بھٹی،کامران مسعود مگوں، تنویر احمد شیخ، عاصم انعام مگوں نے دیگر مارکیٹ کے تاجروں کے ہمراہ امیدواروں اور قائدین کا پر جوش استقبال کیا بعد ازاں ظہرانہ دیا ۔ میکلوڈ روڈ سلائی مشین مارکیٹ سے غلام سرور ملک اور مظہر امین بٹ نے اس موقع پر اعلان کیاکہ پوری میکلوڈ روڈ کے تمام تاجر الائنس کے ساتھ ہیں ہمیشہ کی طرح موجودہ الیکشن میں الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔ مقامی شادی ہال میں لاہور چیمبر کے ووٹروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد آصف، محمد علی میاں، عرفان اقبال شیخ ارشد بھٹی، ملک ندیم و دیگر نے کہا کہ لاہور چیمبر نے بجٹ تجاویز کی تیاری کے لیے ہمیشہ تاجروں سے بھرپور مشاورت کی ہے ۔اس موقع پر چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر نے اپنے خطاب میں تاجروں سے کہا کہ ہم انشاء اللہ اس سال بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس والوں کی ناجائز ہراسمنٹ ختم ہونی چاہیے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے اپنا کام کر سکیں ۔ دوسری طرف کارپورئٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں شفقت علی اور میاں مصباح الرحمان، امجد علی جاوا ،جاوید اقبال صدیقی و دیگر مجلس عاملہ اراکین کے ہمراہ سندر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔سندر انڈسٹری اسٹیٹ کے عہدیداوں نے سندر میں تمام امیدواران، قائدین اور دیگر صنعتکاروں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیااورپیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ وابستگی کا مکمل اعادہ کیا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سے صنعتکاروں نے پرتپاق استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی فتح ہماری خدمات پر اعتماد کا مظہر ہو گی۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی فتح اصولوں کی فتح ہو گی۔رات مقامی ہوٹل میان ہوٹل میں سید نبیل ہاشمی، عثمان اسلم ملک اور شاہد ڈوگر راؤ خورشید کی طرف سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لاہور چیمبر کے سینکڑوں ممبران اور بعض کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے دریں اثنا لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں نے ہفتہ کے روز الائنس کارپوریٹ کلاس امیدواروں کے اعزاز میں پروقاراستقبالیہ کا اہتمام کر رکھا ہے جہاں تمام کارپوریٹ کلاس امیدواران اپنے قائدین کی قیادت میں شرکت کریں گے ۔ لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ہمیشہ پیاف فاؤنڈرر کے ساتھ ہوتی ہے ۔ موجودہ الیکشن میں الائنس کے کارپوریٹ امیدواروں کی انتخابی مہم منظم کی جا رہی ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com