We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پہلی مرتبہ کرسمس کی تقریبات ملکی سطح پر منائی گئیں،اعجاز عالم

پہلی مرتبہ کرسمس کی تقریبات ملکی سطح پر منائی گئیں،اعجاز عالم

ایسے سنہری اقدامات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر برائے اقلیتی امورو انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے پاکستان میں بسنے والی تمام مسیحی برادری کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرسمس کی تقریبات ملکی سطح پر منائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا سنہرا اقدام صرف تحریک انصاف کی حکومت میں ممکن ہے اور عمران خان کی زیر قیادت ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں تمام اقلیتوں کو یکساں مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی ممبران نے اپنے اپنے اداروں وغیرہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیک کاٹ کرکرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور مسیحی برادری میں جنم لینے والے احساس کمتری کو ختم کرنے میں اہم کردار کیا، جو کہ بلا شبہ لائق تحسین اقدام ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ کرسمس کے شاندار موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے 3کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جبکہ اقلیتی طلبہ کیلئے اڑھائی کروڑ رو پے کی اسکالر شپ کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھی شکر گزار ہیں اور انہوں نے تمام مسیحی برادری کو یقین دلایا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے تمام اقلیتوں کے برابر حقوق پر زور دیتے ہوئے اپنی مذہبی عبادتوں کیلئے مکمل آزادی کا یقین دلایا اور تحریک انصاف کی حکومت ہر حال میں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت وغیرہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com