We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پہلی بار جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات

پہلی بار جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات

نائی قصائی اور حلوائی کے اکاؤنٹس سے اربوں نکل رہے ہیں، اب معافی نہیں ملے گی ، فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دراصل ایک زرداری،سب پربھاری نے ہی نقصان پہنچایا ہے۔زرداری،شہبازشریف ایک دوسریکی کرپشن کوتحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں میرا ان کو مشورہ ہے کہ زرداری صاحب اور شہباز شریف صاحب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چاہے اسمبلی میں آئیں چاہے شالا مار باغ جائیں اب معافی نہیں ملے گی۔ وہ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کسی حلوائی اورقصائی کے پاس سے پیسے پہلے کیوں نہیں نکلے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں شہزاد اکبر صاحب نے مکمل جانفشانی سے محنت کر کے دس سال سے جاری منی لانڈرنگ کا سراغ لگایا ہے اور یہ سہرا بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کو ہی جاتا ہے کہ 5000 کے قریب جعلی بینک اکاونٹس منظر عام پر آئے ہیں۔ ماضی میں کرپٹ سیاستدان اقامہ لے کر لوٹ مار کا بازار گرم کرتے تھے۔ منی لانڈرنگ کرنیوالے احسن اقبال کی طرح کے سیاستدان اقامے کی چھتری تلے چھپ جاتے تھے۔ ان لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ اقامہ ان کے لئے منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کازریعہ تھا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے کس منہ سے کہتے ہیں کہ ان کی قیادت کا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ آصف زرداری صاحب خود میڈیا کیسامنےآ کے کہتے ہیں کہ ہاں اکاؤنٹس میں نے بنائے ہیں۔انہوں نے کرپشن میں یہ مقام پچھلے پچیس سال کی انتھک محنت کے بعدحاصل کیا ہے۔پیپلزپارٹی والوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ دورگزرگیا جب ایان علی جیسی ماڈلز اور اداکاراؤں کے ذریعے پیسے ملک سے باہربھیجے جاتے تھے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مشاہداللہ کوکسی بھی مقام پرمباحثے کاچیلنج کرتاہوں۔ ان کاکام سارادن سیاستدانوں کولڑاناہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہداللہ نے چارمرلے کے مکان اورکلرکی سے سیاست کاآغازکیا اور آل شریف کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے انعام میں سینیٹ تک پہنچے۔ کسی فورم پرمباحثہ کرلیں،انکاکچہ چٹھہ عوام کیسامنیلاؤں گا۔ مشاہد اللہ نے آل شریف کی کاسہ لیسی کرکے سیاسی اور مالی فوائد حاصل کیے ہیں۔ مشاہد اللہ( ن) لیگ کی سیاست کا وہ مہرہ ہے جو آل شریف کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔فیصل آباد میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم اس غنڈہ گردی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کہ ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلا کیخلاف کارروائی کریں۔جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں،اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ سیاسی کارکن کبھی نا اہل نہیں ہوتا۔میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیرترین کیخلاف کیس میں کوئی جان ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک انتہائی زیرک اورمدبرسیاستدان ہیں،اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتنے ہی مخلص ہیں جتنے (ق) لیگ کے ساتھ ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مخالفین جو حربہ چاہے آزما لیں پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں پانچ سال ضرور پورے کرے گی۔
***

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com