We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے خواب کی عملی شکل ہے،محمود الرشید

پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے خواب کی عملی شکل ہے،محمود الرشید

کھربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینیں اکٹھی کر کے لینڈ بینک تشکیل دیا جا رہا ہے
صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی حکومت عام آدمی کے حقیقی مسائل کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آج اپوزیشن 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔ کل یہی لوگ حیرانی کے عالم میں اس عظیم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچتا دیکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی باقاعدہ رجسٹریشن کے آغاز کے لیے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد کردہ افتتاحی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سوچ تھا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے انہوں نے اسے پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ بنایا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی تفصیلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ‘نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی’ بنائی جا رہی ہے جس کا دائرہ کار پورے ملک میں ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایک لینڈ بینک بنانے جا رہے ہیں۔ کھربوں روپے کی سرکاری زمین، جس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا، اس لینڈ بینک کا حصہ کو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممکن ہے اس لینڈ بینک کے قیام کے بعد حکومت کو ایک کنال زمین بھی نہ لینی پڑے۔ اس لینڈ بینک کا فائدہ یہ ہو گا کہ جو گھر 25لاکھ میں تعمیر ہو گا، وہ سکیم میں 10 لاکھ میں دیا جا سکے گا کیونکہ اس میں زمین کی قیمت شامل نہیں ہو گی۔منصوبے کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کی آڑ میں صرف 2000 گھر بنا کر عوام کو بیوقوف بنانے والے لوگ آج اس عوامی فلاحی منصوبے پر تنقید کرتے ہیں، جنہوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں اور عوام کا کچھ بھلا نہیں کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com