We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پولیو فری پاکستان کی منزل زیادہ دور کی بات نہیں، یاسمین راشد

پولیو فری پاکستان کی منزل زیادہ دور کی بات نہیں، یاسمین راشد

ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو کی ہر مہم میں محکمہ صحت سے قریبی رابطہ رکھیں، غیر سرکاری تنظیموں کو متحرک رکھنا ہوگا،چیف سیکرٹری
لاہور (یو این این ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت صوبائی انسداد پولیو کمیٹی کااہم اجلاس بدھ کے روزمنعقد ہوا ، اجلاس میں چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی پنجاب امجد جاوید، سیکرٹری ہوم،سیکرٹری ہیلتھ نے شرکت کی ، پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کی منزل زیادہ دور کی بات نہیں، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور راجن پور کے اضلاع پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔پنجاب میں پولیو کا آخری کیس جنوری 2017 میں رپورٹ ہوا، حساس قرار دیے گئے اضلاع میں معمول سے ہٹ کر بھی مہم چلائی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو کی ہر مہم میں محکمہ صحت سے قریبی رابطہ رکھیں اور پولیو سے آگاہی کے پروگراموں کا بھی مسلسل انعقاد کریں۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکاروں کو متحرک رکھنا ہوگا۔ قبل ازیں سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر اور ڈی جی ہیلتھ نے اجلاس کو انسداد پولیو پروگرام پر بریفنگ دی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com