We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پولیس کھوکھر برادران کٰخلاف کارروائی کی بجائے ’’ترجمان ‘‘ بن گئی

سوسائٹیوں کے متاثرین کو مختلف تھانوں میں بلا کر ڈرایا دھمکایا جا نے لگا ، سول کورٹس میں جانے کی ہدایت
کھوکھر برادران کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتے ، چیف جسٹس نے ریٹائر ہو جانا ہے ہم نے یہاں ہی رہنا ہے ، پولیس افسران کی متاثرین سے گفتگو
گوشہء احباب میں سپیشل بچوں کے سکول بنانے کے واسطے مختص دو پلاٹوں 7-D اور 35-B-2H پر قبضہ کر کے مکان بنا کر فروخت کر دئے
داد رسی کے عمل کو عدالتی نگرانی سے مشروط کیا جائے ، کھوکھر برادران انتہائی بااثر اور سیاسی قبضہ مافیا ہے، متاثرین کی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل
لاہور (یو این این ) معروف قبضہ گروپ کھوکھر برادران کیخلاف سپریم کورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کے حکم کے بعد پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کی بجائے بااثر کھوکھر برادران کی ترجمان بن گئی، پی سی ایس آئی آر ، جوہر ٹاؤن ، اعظم ٹاؤن ، گوشہ احباب ، مصطفٰی ٹاؤن سمیت دیگر سوسائٹیوں کے متاثرین کو مختلف تھانوں میں بلا کر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے کہ وہ براہ راست سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے گئے متاثرین بینچ اور متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں دینے کی بجائے سول عدالتوں سے رجوع کریں کیونکہ پولیس کھوکھر برادران کیخلاف آپ کی داد رسی نہیں کر سکتی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسی مہینہ میں ریٹائرڈ ہو جا نا ہے لیکن کھوکھر برادران نے یہیں رہنا ہے اور ہم نے یہاں ملازمت کرنی ہے ہم دشمنی مول نہیں لے سکتے، ویسے بھی پولیس دیوانی معاملات میں کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی ۔ ذرائع یہ کہا ہے کہ کھوکھر برادران نے ملتان روڈ پر واقع گوشہء احباب کے ماسٹر پلان میں سپیشل بچوں کیلئے سکول بنانے کے واسطے مختص دو پلاٹوں 7-D اور 35-B-2H پر قبضہ کر کے مکان بنا کر فروخت کر دئے ہیں جس کی وجہ سے سپیشل بچوں کیلئے سکول نہیں بنائے جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کھوکھر برادران کی پاکٹ یونین ہے اور صوبائی دارلحکومت میں ہونے کے باوجود یہ سوسائٹی نو گو ایریا بنی ہوئی ہے اور پولیس غیر قانونی کاموں میں کھوکھر برادران کے حکم پر سوسائٹی انتظامیہ کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ ان کی داد رسی کے عمل کو عدالتی نگرانی سے مشروط کیا جائے کیونکہ کھوکھر برادران صوبائی دارلحکومت کا انتہائی بااثر اور سیاسی قبضہ مافیا ہے جس کیخلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر سکتی۔

7-D اور 35-B-2H پر قبضہ کر کے مکان بنا کر فروخت کر دئے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com