We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پولٹری یونٹس کی تقسیم اور کٹٹرے کے گوشت کی ترویج کے منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز

پولٹری یونٹس کی تقسیم اور کٹٹرے کے گوشت کی ترویج کے منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز

منصوبوں سے غربت کا خاتمہ اوردیہی خواتین کی معاشی حالت بہتر ہو گی، وزیرلائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک
لاہور (یو این این )صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ تمام جاری منصوبہ جات کو کارآمد بنا کر غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین کی معاشی حالت بہتر بنائی جائے گی۔یہ بات انھوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں منعقد ہ ایک اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید ، وائس چانسلریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ عہدیداران اور ویٹرنری یونیورسٹی کے سینئیر پروفیسرز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر لائیو سٹاک کو مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹوٹ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے عوام کو پولٹری یونٹس کی سستے داموں فراہمی کے منصوبہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت 25لاکھ مرغیاں خواتین وحضرات کو فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبہ کا مقصد دیہی مرغبانی کی ترویج اور فروغ کے ذریعہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی معاشی حالت سدھارنا ہے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ حکومت عوام کی صحت اور معیشت کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی نیز محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی کارکردگی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پروڈکشن ڈاکٹر نعیم کنور نے کٹڑوں کو فربہ کرنے کے منصوبہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تین سالہ دورانیہ کے منصوبہ میں 7لاکھ کٹڑوں کو فربہ کیا جائے گا۔اس منصوبہ کا مقصد لائیو سٹاک فارمرز کو فعال اور متحرک کر کے حیوانی لحمیات کی کمی پہ قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کوبہتر بنانا ہے۔اس موقع پر وزیرلائیو سٹاک نے کہا کہ حکومت بیف انڈسٹری کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ تمام جاری منصوبہ جات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیر لائیو سٹاک نے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام مفید اور کارآمد منصوبہ جات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com