We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنشن کیس ، ملزم کو 6 سال قید ، 2 کروڑ 85 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم

پنشن کیس ، ملزم کو 6 سال قید ، 2 کروڑ 85 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم

نیب لاہور نے ملزم پوسٹ ماسٹر عبدالرحمن کیخلاف 2015 میں ریفرنس دائر کیا ،1128 پنشن کیسز میں خوردبرد کی
احتساب عدالت نمبر 3 نے فیصلہ سنایا ،نیب لاہور کااحتساب عدالت سے سزائیں دلوانے کا تناسب 78 فیصد رہا ہے
لاہور(یو این این ) سرکاری ملازمین کی پنشن میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی خردبرد کے کیس میں احتساب عدالت نمبر 3 نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔ احتساب عدالت نے ملزم پوسٹ ماسٹر عبدالرحمن کو 6 سال قید مع لوٹی گئی مکمل رقم بطور جرمانہ ادا کرنیکی سزا سنائی ہے ،عدالت نے ملزم کو 2 کروڑ 85 لاکھ روپے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔نیب لاہور نے ملزم کیخلاف 2015 میں مبینہ خردبرد کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں، دوران تحقیقات ملزم کیخلاف 1128 پنشن کیسز میں مالی خردبرد کے شواہد حاصل ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم عبدالرحمن کی گرفتاری میانوالی سے عمل میں لائی گئی ، نیب حکام کیجانب سے 2015 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور کے روبرو داخل کیا گیا، نیب لاہور کا ملزمان کو احتساب عدالت سے سزائیں دلوانے کا تناسب 78 فیصد رہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com