We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کے چھ اسپشل ایجوکیشن سنڑز کو نئی ہینو منی بسوں کی فراہمی

پنجاب کے چھ اسپشل ایجوکیشن سنڑز کو نئی ہینو منی بسوں کی فراہمی

لاہور(یو این این) محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کو بسوں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب بھر کے چھ اسپشل ایجوکیشن سنڑز کو نئی ہینو منی بسیں تقسیم کی گئیں جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، گوجرانوالہ، جہلم، حسن آباد اور رحیم یار خان کے سنڑز شامل ھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے مختلف اضلاع کے سنٹرز کو بسیں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت خصوصی بچوں کی فلاح کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان کے تحت خصوصی بچوں کی تعلیم کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے، پنجاب بھر میں 292 ادارے خصوصی بچوں کو تعلیم وتربیت دے رھے ھیں۔ پنجاب حکومت عمران خان کے عوامی فلاح کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ خصوصی بچوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اسی مشن کی ایک کڑی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم معذور بچوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن نظام میں بہتری لانے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے۔ تقریب میں سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن خالد محمود، ڈی جی افشان کرن امتیاز، ڈی او شہزاد بھٹہ، رفیع اللہ، نصرت جبیں، زلفی ریاست۔غلام مرتضی اور زاید مجید نے بھی شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com