We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کے تمام اضلاع کو ادویات کی خریداری کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

پنجاب کے تمام اضلاع کو ادویات کی خریداری کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہیڈ سے بھی محدود سطح پر خریداری کی جاسکتی ہے،ڈی جی ہیلتھ
وزیر صحت یا مشیر صحت کے دورے میں دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر منیر
لاہور(یو این این)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ادویات کی خریداری کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پرویڈیو لنک کے ذریعے سی ای اوز ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری کا عمل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہونا چاہیئے۔ ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہیڈ سے بھی محدود سطح پر خریداری کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ضلع کا سی ای او ہیلتھ ادویات خریداری کی یومیہ پیشرفت پورٹل پر اپ ڈیٹ کرے تاکہ محکمہ صحت کو ضرورت کے مطابق ہدایات جاری کرنے میں آسانی ہو۔ اجلاس میں حالیہ انسداد پولیو اور خسرہ مہم کے نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرام ڈاکٹر سعادین اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر شہناز نے بھی سی ای اوز کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری محمد خان رانجھا کی طرف سے دی گئی ہدایات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر منیر احمد کہا کہ انسداد خسرہ و پولیو مہم مجموعی طور اطمینان بخش رہی اور تھرڈ پارٹی کی ایوالوایشن رپورٹ بھی آگئی ہے تاہم 2اضلاع میں 80 فیصد ہدف حاصل کیا گیا جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں اضلاع کے سی ای او ہیلتھ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کہ کسی بھی مہم کے دوران روزانہ شام کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں متعلقہ سی ای او لازمی شرکت کرے۔ جائزہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسروں کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے وزیر صحت یا مشیر صحت کے دوروں میں دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com