We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کے اضلاع کو سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں

پنجاب کے اضلاع کو سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی گائیڈ لائینز جاری کر دی گئیں

شہری سموگ سے بچاؤ کی خفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک یا رومال اورچشمے کا استعمال کریں ڈی جی ہیلتھ سروسز
لاہور(یو این این )پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی برھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی گائیڈ لائینز جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے تمام شہروں کے تحصیل و ضلعی اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں سموگ کاونٹر قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سموگ سے حساس اضلاع میں شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کی خفاظتی تدابیر اپنانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور سکولوں،کالجوں ،یونیورسٹیوں ،لاری اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور عوامی مقامات پر آگہی لٹریچر تقسیم کیے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ سموگ آنکھوں میں تکلیف اور حد نگاہ میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔اس سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار اٖفراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ڈی جی ہیلتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران اور بعد میں آنکھوں کو اچھی طرح دھویں۔انھوں نے کہا کہ شہری ذیادہ سے زیادہ پانی پئیں ،ٹھنڈے مشروبات پینے سے گریز کریں ،ہلکا اور ڈھیلا لباس پہنیں اوربچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔انھوں نے کہا کہ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی ڈاکٹر یا سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com