We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور(یو این این )پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پروےز الہٰی نے صوبائی وزراءسے حلف لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق نجیب نجمی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف اٹھانے والے وزراءمیں عبدالعلیم خاں، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد ، حافظ ممتاز احمد، مخدوم ہاشم جواںبخت، سمیع اللہ چوہدری ، فیض الحسن چوہان، یاسر ہمایوں، میاں محمداسلم اقبال، محمد بشارت راجہ، راجہ راشد حفیظ،محمد تیمور خان، محسن لغاری، عنصر مجید نیازی، مراد راس، محمد سبطین خاں، سردار محمد آصف نکئی، حافظ عمار یاسر، ملک نعمان لنگڑیال،سردار حسنین بہادردریشک، ملک محمد انور ، چوہدری ظہیرالدین، محمدہاشم ڈوگر شامل ہیں۔حلف برداری کی اس پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد اکرم چوہدری، انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم ،ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریزکے علاوہ دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں، قائمقام گورنر پنجاب چوہدی پرویز الہٰی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت صوبے کے انتظامی امورکے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com