We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب کی وزات اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی چیلنج

پنجاب کی وزات اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی چیلنج

لاہور(یو این این)پنجاب کی وزات اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزات اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔ پی پی 151 سے (ن) لیگ کے امیدوار باقر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔ دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرنگ افسر اور میاں اسلم اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی 151 سے فارم 45 کا رزلٹ میرے پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیا گیا، پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر مسترد ہونے والے ووٹ مخالف امیدوار کے درست قرار دیئے۔مخالف امیدوار کے سپورٹرز نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر سرعام اپنے امیدوار کو ووٹ ڈلوائے۔ ریٹرنگ افسر کو دھاندلی کی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارا گنتی کروانے کا حکم دے۔ عدالت میاں اسلم اقبال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن دوبارا گنتی ہونے تک روکنے کا حکم دے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com